چنیوٹ میں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ قتل

45

چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دن دیہاڑے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر وربھو کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو تلخ کلامی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ وہ اپنے آبائی گھر چک 237 میں آئے ہوئے تھے کہ رشتہ داروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اسسٹنٹ کمشنر کا اپنے چچا زاد بھائیوں سے سیوریج کا تنازعہ چل رہا تھا اور عمران جعفر کو مبینہ طور پر ان کے کزن سہیل اور دیگر نے فائرنگ ک رکے قتل کیا۔

 

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ لنگرانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال بھوانہ منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ نے واقعے سے متعلق آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے اور عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔

 

دوسری جانب چنیوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے قتل پر ڈی پی او جھنگ موقع پر پہنچے اور انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ اور جائے وقوع کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور انہیں انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

تبصرے بند ہیں.