لاہور : این اے 133 لاہور میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔اب کسی کو اندر جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔ صرف وہ افراد ووٹ کاسٹ کرسکیں گے جو 5 بجے سے پہلے پولنگ سٹیشن میں داخل ہوگئے۔
نیو نیوز کے مطابق این اے 133 میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ حلقے میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔
ضمنی انتخاب میں 11 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ حلقے میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مرد ووٹرز کی تعداد 233558 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 206927 ہے۔
تبصرے بند ہیں.