لاہور شالیمار تھیٹر میں خفیہ کیمرے ،اداکارائوں کی برہنہ ویڈیوریکارڈمنظر عام پر آگئیں

303

لاہور کے شالیمار تھیٹر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے اداکاراؤں کی برہنہ ویڈیو ز ریکارڈ کرنے کا سکینڈل سامنے آگیا ،میک اپ رومز میں خفیہ کیمرے لگا کربرہنہ ریکارڈنگز کی گئیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق لاہور شالیمار تھیٹر کا سکینڈل سامنے آگیا ،اداکاراؤں کی خفیہ کیمروں سے ریکارڈنگ منظر عام پر آگئیں ،اداکاراؤں نے شالیمارتھیٹر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق اداکارہ سلک،زارا خان اور مہک کی ملبوسات تبدیل کرتے ہوئے ویڈیوز بنائی گئیں ،شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق کا کہنا ہے کہ ویڈیوز بنانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا ویڈیوز ہم نے نہیں بنائیں ،جو افراد اس میں ملوث ہیں اسے تلاش کر رہے ہیں ۔


تبصرے بند ہیں.