الیکشن کمیشن انتخابات میں ای وی ایمز کے استعمال پر رضامند

68

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے تجربے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی روشنی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

 

نیو نیوز کے مطابق ،الیکشن کمیشن نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے رجوع کر لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تجربے کیلئے 70 کے قریب مشینیں فراہم کی جائیں ۔ مشینوں کی فراہمی کے شیڈول پر فیصلہ ہوگا کہ تجربہ کس صوبے کے الیکشن میں ہوگا۔

 

واضح رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابات میں ای وی ایمز کے استعمال کا بل پاس کیا تھا جس پر گزشتہ دنوں صدر مملکت نے دستخط بھی کردیے ہیں۔

 

الیکشن کمیشن اور اپوزیشن جماعتوں کے انتخابات میں ای وی ایمز کے استعمال پر تحفظات ہیں ۔الیکشن کمیشن نے اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ بھی کردیا تھا۔

 

دوسری طرف مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت ای وی ایم کو قبول نہیں کریں گے۔ ای وی ایمز استعمال ہوئیں تو ٹی ایل پی ماڈل استعمال کریں گے اور مشینوں کو آگ لگادیں گے۔

تبصرے بند ہیں.