لاہور: پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی دنیا میں 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے یہ اعزاز پریمیر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران 2 زبردست گول کر کے حاصل کیا۔ ان 2 گولوں کیساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے ہیں جبکہ ان کے مجموعی گولوں کی تعداد 801 ہو گئی ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 101 اور پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے ریکارڈ 115 گول کئے جبکہ اس کیساتھ ہی سب سے زیادہ 115 انٹرنیشنل گولز کرنے کا ریکارڈ بھی رونالڈو کے پاس ہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.