سیالکوٹ، فیکٹری ورکرز کے تشدد سے غیرملکی مینجر ہلاک

313

سیالکوٹ، فیکٹری ورکرز کے تشدد سے غیرملکی مینجر ہلاک

 

سیالکوٹ: سپورٹس فیکٹری ملازمین نے سری لنکن منیجر  کو تشدد کرکے ہلاک کردیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے غیرملکی منیجر کو تشدد کا نشانہ بنااور اس کے بعد زندہ جلادیا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ وزیر آباد روڈ پر واقعہ  پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے منیجر کو ملازمین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایااور اس کے بعد اس کو آگ لگادی۔

پولیس کا کہناہے کہ ملازمین نے  فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی اور سڑک پر ٹریفک بلاک کردی۔  واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.