بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

50

ممبئی: نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جس کا ٹاس اب ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جبکہ میچ 12 بجے شروع کیا جائے گا۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی کپتانی کیلئے ویرات کوہلی نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے تاہم بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے اور پہلے روز کا کھیل 78 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ 
میچ آفیشلز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد ساڑھے گیارہ بجے ٹاس کا اعلان کیا ہے جبکہ میچ 12 بجے شروع کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جس کے باعث دوسرا ٹیسٹ فیصلہ کن میچ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.