پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل کرکٹ فینزکےلیے خوشخبری

113

لاہور :پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل ہی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر آگئی،پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دیدی گئی ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ شائقین کی 100 فیصد انٹری کیلئے این سی او سی نے بھی گرین سگنل دیدیا ہے ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 13 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گی ۔

ویسٹ انڈیز پاکستان کیخلاف 3 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی ،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام میچز کراچی میں کھیلے جا ئینگے ۔

تبصرے بند ہیں.