پاکستانی سابق کرکٹر کے لئے دبئی حکومت کی طرف سے بڑا اعزاز

56

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دبئی حکومت کی طرف سے اس اعزاز کو مداحوں سے شیئر کیا ااور کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزہ جاری کیا ۔

وسیم اکرم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی دبئی حکومت نے گولڈن ویزہ جاری کررکھا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.