فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ برہم ، تمام سکول ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا حکم

72

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے باعث ایک ہفتے کے لئے سکول بند کردیئے گئے ۔ سکول بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر بند کئے گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے حکم پر فضائی آلودگی کے باعث دہلی میں ایک ہفتے کے لئے تمام سکول بند کردیئے گئے ہیں  ۔ بھارتی  سپریم کورٹ نے دارالحکومت نئی دہلی میں بدترین فضائی آلودگی پر  حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔

بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رامانا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہورہا ہے، صرف قوت برباد کی جارہی ہے اور فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی حکومت کی جانب سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین اور چار سال کے بچے اس صورتحال میں اسکول جارہے ہیں اور بڑے گھروں میں بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔ عدالت نے نئی دہلی کی حکومت نے اسکولوں اور دفاتر سے متعلق واضح پالیسی بھی طلب کی ہے۔

دوسری جانب عدالت کی سخت برہمی پر نئی دہلی کے وزیر ماحولیات نے کل سے ایک بار پھر اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.