مہنگائی کے خلاف پیپلزپارٹی کا سڑکوں پر آنے کا فیصلہ

87

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف ایکشن میں آگئی ۔ 10 دسمبر سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر اورسینیٹر  شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب  حکومت کا گھر جانا ہی ملک کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی، مگر حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کیں جس پر پیپلزپارٹی نے دس دسمبر سے ملک گیر احتجاج  کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں شیری رحمان نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے، اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا۔

انہوں نے حکومت سے سوال پوچھاکہ  پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی ؟ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہی؟ دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دیئے ہیں، جس سے دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹے جائے گی  ۔

تبصرے بند ہیں.