لاہور :پنجاب میں سموگ کی خطرناک صورتحال کے بعد لاہور سمیت متعدد شہروں میں لاک ڈائون لگانا پڑ سکتا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے ائیر کوالٹی بہتر بنانے کیلئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات ایمرجنسی کی تجویز پر غور کرے ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی خطرناک صورتحال پر لاہور ہائیکورٹ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ تیاری کر لیں ائیر کوالٹی کی بہتری کیلئے لاک ڈائون لگانا پڑ سکتا ہے ۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے تیاری کر لیں ہو سکتا ہے ائر کوالٹی کی بہتری کیلئے لاک ڈاؤن لگانا پڑے،محکمہ ماحولیات ایمرجنسی کی تجویز پر غورکرے،ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ ضرورت کے تحت غیر ملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں،عدالت نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ بھی محکموں سے طلب کرلی ہے ۔
دوسری طرف ڈائریکٹر پی ایم ڈی اے کا کہنا تھا ہفتہ وار تین چھٹیوں کے بعد ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.