رانا شمیم کے بیان حلفی کی اصل کہانی کیا تھی ؟شہباز گل وجہ بتادی

54

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے رانا شمیم کے بیان حلفی کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ بیان حلفی پر نوازشریف کی سزا کو معاف  اور تبدیل کرانا مقصود تھالیکن جھوٹے لوگوں کے گروہ کی یہ کاروائی کامیا ب نہ ہو سکی ۔

شہباز گل کا کہنا تھا بیان حلفی کو چھاپنے والے، لکھنے والے کو جھوٹا کہہ رہے ہیں،سب کی پروڈیوسر جھوٹی مریم نواز اس وقت شدید ڈپریشن میں ہیں،مریم اب کوئی نیا جھوٹ تلاش کررہی ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا جھوٹ بنانے، لکھنے، پیش کرنے اور چھاپنے والے سب ایک بار پھر نامراد ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.