بھارت کی صف اول کی گلوکارہ نے مسلمان دوست سے بیاہ رچا لیا

203

ممبئی : معروف بھارتی گلوکارہ نے مسلمان دوست سے شادی رچا لی ۔ دونوں نے ہندو اور مسلمان رسومات کے مطابق بیاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادوجگانے والی گلوکارہ شالملی کھولگھڑے نے مسلمان دوست ساؤنڈانجنیئر فرحان شیخ کو جیون ساتھی چن لیا ۔

گلوکارہ شالملی کھولگھڑے نے اپنی شادی کی خبر انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 22 نومبر کو اپنے دوست فرحان شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔   شالملی نے خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے بالکل اسی طرح کی شادی کی جس کی ہمیں امید تھی، ہم نے اپنے اہلخانہ، رشتے دار اور چند کزنز کی موجودگی میں گھر میں ہی شادی کی۔

شالملی کھلولگھڑے  نے کہا کہ ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے، فرحان کے بہنوئی نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھی گئی  ۔    گلوکارہ کے چاہنے والے انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں جب کہ جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ شالملی کھولگڑے کے سپر ہٹ گانوں میں بلم پِچکاری، لت لگ گئی، بے بی کو بیس پسند ہے اور دارو دیسی سمیت کئی گانے شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.