ٹیسٹ رینکنگ، شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں شامل

68

دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی تین درجے بہتری کے بعد ٹاپ 5 میں آگئے۔

 

حسن علی رینکنگ میں پہلی بار گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے، بلےبازوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 8واں نمبر پر آگئے ہیں۔ عابد علی 28 درجے بہتری کے ساتھ 20ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ محمد رضوان کا 21واں اور اظہر علی کا 22واں نمبر ہے۔۔

 

بالنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور بیٹنگ میں انگلش کپتان جو روٹ پہلے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا تھا۔

 

ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا پہلا نمبر ہے، پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت3 میچ کھیلے، 2 جیتے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 سیریز جیتیں، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کا تیسرا اور ویسٹ انڈیز کا چوتھا نمبر ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.