امریکا کے سکول میں طالبعلم کی فائرنگ ، 3 ہلاک 6 زخمی

60

مشی گن : امریکی ریاست مشی گن میں 15 سالہ طالبعلم نے فائرنگ سے 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے ٹیچر سمیت چھ افراد زخمی بھی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں طالبعلم نے پستول سے فائرنگ کرکے افراتفری مچادی ۔ طالبعلم کی فائرنگ سے تین طالبعلم ہلاک ہوگئے جبکہ واقعہ میں ایک سکول ٹیچر سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

 

فائرنگ کا یہ واقعہ مشی گن کے آکسفورڈ  ہائی اسکول میں پیش آیا ۔ فائرنگ کے بعد سکول انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی اور طالبعلم پر قابو پالیا ۔ سکول گارڈز نے اس سے گن بھی تحویل میں لے لی ۔  فائرنگ کے واقعہ سے زخمی طلباء کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

سکول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی حوالگی کے دوران فائرنگ کرنے والے طالبعلم کا کہنا تھا کہ میرے والدین کو اس بارے  میں مت بتائیں ۔ ترجمان کے مطابق  حملہ آور نے پولیس کو حوالگی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی ۔

 

سکول گارڈز نے فائرنگ کرنے والے طالبعلم کو پولیس کے حوالے کردیا ہے  ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے پولیس جاننا چاہ رہی ہے کہ کہیں یہ طالبعلم ذہنی طورپر معذور تو نہیں ۔

تبصرے بند ہیں.