ثانیہ مرزا کی لاہور کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس

138

لاہور : بھارتی ٹینس سٹار اور سابق کرکٹ کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔  ثانیہ مرزا کے ساتھ اعصام الحق اور عقیل خان بھی تھے۔

 

نیو نیوز کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار نے دو گھنٹے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کی۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ  سپورٹس بورڈ نے شاندار ٹینس کورٹ بنایا ہے ۔عالمی معیار کی سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں پریکٹس کرکے لطف آیا ہے۔ ٹینس کورٹ کی سہولیات سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا۔

 

بھارتی ٹینس سٹار  ثانیہ مرزا نے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین اور پی آر او عبدالرؤف  سے ملاقات بھی کی۔ ایڈمنسٹریٹر ٹینس کورٹ رحمت اللہ بھی موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.