الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد

58

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے کے پی حکومت کی درخواست مسترد کردی ۔  خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہی ہوں گے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کہتےہیں ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

 

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں  سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ٓ۔

 

ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے دلائل میں کہا کہ ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا۔ بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے ۔

 

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریماکس دیے جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے ۔ ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی ۔سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے ۔ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.