تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ،شفقت محمود نے اہم اعلان کر دیا 

112

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میئر کے ماتحت کرنے سے متعلق جاری آرڈیننس کے حوالے سے کہا ہے کہ ساری دنیا میں پرائمری اور سیکنڈری تعلیمی ادارے لوکل گورنمنٹ پاس ہیں،  اساتذہ سے کہوں گا اس بارے میں فکر نہ کریں، اساتذہ  کے  تمام  حقوق کی حفاظت ہوگی، کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا کے افریقی ویرنٹ کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اس نئے ویرنٹ بارے میں تفصیلی علم نہیں ،انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھناچاہتے ہیں اب امتحانات مقررہ وقت اور مکمل نصاب کے ساتھ ہوں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت نے بہت اقدامات کیے ہیں،ماضی میں بھی مختلف ویرنٹ کا مقابلہ کر چکے ہیں ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں ہونے سے اسموگ کم ہوگی، چھٹیوں کی وجہ سے ہمیشہ اسموگ کے لیول میں فرق پڑا ہے۔

تبصرے بند ہیں.