کیا ان ہائوس تبدیلی آنے والی ہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

74

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) اور پیپلز پارٹی استعفٰے نہیں دیں گی۔

نجی ٹی وی پروگرام گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے،پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا تمام جماعتوں کی اپنی اپنی حکمت عملی ہے لیکن بیک ڈور کچھ اور چل رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔

تبصرے بند ہیں.