تمام اساتذہ تنظیموں کوساتھ لیکر جدوجہدکرینگے:عتیق اللہ عمر 

53

لاہور(نئی بات نیوز) جمعیت اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حافظ عتیق اللہ عمر کی زیر صدارت کور کمیٹی اور اساتذہ تنظیمات کا مشترکہ  اجلاس مرکز 106 راوی روڈ پر ہوا۔

اساتذہ کی دیگر تنظیموں کے عہدیداروں ،کاشف شہزاد چوہدری مرکزی جنرل سیکرٹری ٹیچرز یونین پنجاب ،خلیل الرحمن جنرل سیکرٹری ایس ایس ٹی ٹیچرزایسوسی ایشن ،ثناء الرحمان بھٹہ رابطہ سیکرٹری جمعیت اساتذہ ،احسان اللہ قمر صدر جمعیت اساتذہ لاہور ، رانا لیاقت ، چوہدری مدثر  خلیل الرحمان ثاقب، فیض اللہ خاں غوری، مولانا طارق جاویداور یوسف ندیم نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر عتیق اللہ عمر نے اساتذہ تنظیموں کو ساتھ لیکر جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دیگر اساتذہ تنظیموں کے عہدیداروں نے حافظ عتیق اللہ عمر کو اساتذہ کی فلاح اور طلباء کے مفاد کیلئے  بھرپور تعاون کا یقین دلوایا ۔

تبصرے بند ہیں.