اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن اوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھے گا۔
نیو نیوز کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کردیں ۔ کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی سکروٹنی کمیٹی کے 80 سے زائد اجلاس ہوئے۔ آخری اجلاس 12 اگست کو ہوا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ پر آخری سماعت اپریل 2021 میں کی تھی ۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.