سندھ میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی روک دی گئی

50

کراچی : ملک میں گیس کا بحران خطرناک صورتحال اختیار کرگیا ۔ سوئی سدرن نے ڈھائی ماہ تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی ۔

 

تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں گیس کی سپلائی کہیں کم تو کہیں نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اسی دوران سندھ میں محکمہ سوئی سدرن نے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب سی این جی اسٹیشنز کو 1 دسمبر سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔

 

یاد رہے کہ سوئی سدرن اس سے قبل  غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کرچکا ہے ۔

 

محکمہ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی ، طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا ، تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.