کوئٹہ ایئرپورٹ 18 ماہ کیلئے ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند

136

کوئٹہ : سول ایوی ایشن نے کوئٹہ ائیرپورٹ کو ہرقسم کی پروازوں کیلئے بند کردیا ہے ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع کیلئے پروازوں کو بند کیا گیا ہے۔توسیع میں ڈیڑھ سال لگے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کیلئے فلائی دبئی  ، ایئر عربیہ ، سیرین ائیر اور ایئربلیو نے پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے منسوخ کردی ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے تاحال پروازوں کی منسوخی بارے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

 پروازیں منسوخ ہونے سے جہاں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا وہی ٹریول ایجنٹس کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا ہوگا ۔ ٹریول ایجنٹس پہلے سے کورونا وائرس کیوجہ سے نقصان کا سامنا کررہے ہیں ۔

پروازیں بند ہونے کیوجہ سے ٹریول انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں افراد کے بے روزگار ہونیکا خدشہ  ہے ۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق رن وے کی توسیع میں کم از کم 8 ماہ یا پھر ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔ 

تبصرے بند ہیں.