اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کا مطالبہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جانبدار رہے۔ اسٹیبلشمنٹ کا مطلب پوری فوج نہیں ہے۔ عمران خان قوم کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کرسکے ۔ کورونا فنڈز کے بھی 40 ارب ہڑپ کر گئے۔
اسلام آباد میں ڈی چوک پر جماعت اسلامی کے یوتھ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت اور سابق حکومتوں میں کوئی فرق نہیں ۔ عمران خان ، اسد عمر اور شوکت ترین سب ناکام ہوگئے ہیں۔ عمران خان ایک اسکول، ایک پٹوار خانہ تک ٹھیک نہیں کرسکے۔
سراج الحق ںے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے ہر نعمت سے نوازا ہے مگر یہاں چوروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ چینی مافیا نے پاکستان میں کرپشن کی ہے ۔ گندم پیدا کرنے والا پاکستان دنیا میں 8واں ملک ہے مگر آٹا مہنگا ہے۔ کراچی سے خیبرپختونخوا تک ایک ہی نعرہ ہے عمران خان چور ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہے اور چور کو بھگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اللہ سے ڈرو اللہ ہر چیز کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ نوجوانوں ان لوگوں کے دل کالے اور کھوپڑیاں بند ہیں ۔ آپ اپنی ڈگریاں نہ جلائیں اور نہ ہی مایوس ہوں ۔ یہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں تو کیا مونگ پھلیاں بھی نہیں دے سکتے۔
تبصرے بند ہیں.