پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ،عوام کیلئے بڑی خوشخبری 

142

اسلام آباد:ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت آج کل تاریخ کی بلند ترین سطح پر موجود ہے لیکن اب ترجمان وزارت خزانہ نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی نوید سنا دی ہے ۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اگلے ماہ بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں ،ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے لکھا کہ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.