نسلہ ٹاور کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ،اسسٹنٹ کمشنر کا اہم بیان

143

کراچی :سپریم کورٹ رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ،تحریری فیصلے میں کمشنر کراچی کو کہا گیا کہ دو سو کی جگہ چار سو مزدور لگائے جائیں ۔

نمائند ہ نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے بعد کراچی نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،سپریم کورٹ کی طرف سے نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ، ساتھ ہی ساتھ نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

 

اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرکراچی ایسٹ اسما بتول نے نسلہ ٹاور کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ایک ایک منٹ کے حساب سے کام کر رہے ہیں،کوشش ہے وقت ضائع نہ ہو،انہوں نے کہا ٹاور پرمشینری اوپرچڑھانے میں کامیاب ہوئےتوبلڈنگ گرانے میں آسانی ہوگی۔

 

سپریم کورٹ رجسٹری کے جاری تحریری فیصلے کے مطابق 26 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے ،عدالت نے کمشنر کراچی کو دو سو مزدوروں کی جگہ چار سو مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنر کراچی نے بتایا، دو سو افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے تھے۔

 

عدالت نے کمشنر کراچی کو حکم دیاکہ نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیںاور نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔

تبصرے بند ہیں.