جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈ آنے والے 61 مسافر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

225

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈ آنے والی 2 پروازوں کے61 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  نیدرلینڈ کے محکمہ صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے آنے والی دوپروازوں میں 61 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹس کا انتطار ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرین مسافروں میں ایسی کوئی علامت نہیں ہے کہ جس سے یہ اندازہ ہوسکے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم” اومی کرون” کا شکار ہوچکے ہیں  ۔تاہم حقائق ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ہی سامنے آسکیں گے ۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے شہر  ” خاؤ تنگ ” کے جنگلات سے نکلنے والے کورونا وائرس کو ماہرین کورونا وائرس کی نئی اور بگڑی ہوئی قسم قرار دے رہے ہیں جس کا نام اومی کرون ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی سب  سے خطرناک قسم ہے جس پر کوئی بھی ویکسئین اثر نہیں کرپارہی ۔

تبصرے بند ہیں.