ملک  کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

196

اسلام آباد: ملک  کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب  میں خشک سردی برقرار ہے جبکہ میدانی علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند چھائی رہی۔ 
دوسری جانب کراچی میں بھی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شمالی علاقہ جات میں  آج مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.