فواد چوہدری نے پیٹرول سستا ہونے کی خوشخبری سنا دی

215

اسلام آباد: فواد چوہدری نے مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کر تے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے  کہا کہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہورہا ہے، جس کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی محسوس ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے  ن لیگ پر تنقید کے نشتر بھی برسائے ،کہا کہ  ن لیگ والے اپنی جائیدادوں کا حساب دیں ،  لیگی قیادت نے ذاتی مقاصد کیلئے اداروں کو بدنام کیا لیکن ان کے سازش بے نقاب ہوچکی. انہوں نے کہا کہ مریم نواز آڈیو کو عدالت میں پیش کریں۔ فواد چوہدری نے  گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پر الزام عائد کیا کہ وہ شریف پارٹی کے عہدیدار ہیں، پی ٹی آئی رہنما نے عدلیہ سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز  مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے بھی کہا  تھا کہ پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیئے  ہیں اور تیل کی قیمت میں کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ہمارا مسئلہ لوئر مڈل کلاس ہے کیونکہ  لوئر مڈل کلاس طبقہ پس رہاہے، ہمارا مسئلہ غربت کا نہیں، مہنگائی کا ہے، ورلڈبینک کےمطابق ملک میں غربت ایک فیصد کم ہوئی ہے، امریکا میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور امریکا نے تیل کی قیمت پر ایکشن لیا ہے جس کے بعد قیمت نیچے آرہی ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکسز نہیں بڑھانے دیں گے، کوئی نیا ٹیکس یا ٹیکسوں میں اضافہ نہیں ہوگا، صرف ٹیکسوں کے استثنی کو ختم کیا جائے گا، پیٹرول پر بھی سارے ٹیکس ختم کردیئے ہیں اور تیل کی قیمت میں کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.