لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے مداحوں کیلئے سرپرائز کا اعلان کردیا۔
سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے ٹویٹر پر اپنے فینز کیساتھ سوال و جواب میں دل کھول کرگپ شپ کی۔
اس دوران نصیر احمد سعید نامی ٹوئیٹرصارف نے آصف سے مستقبل کے منصوبوں بارے پوچھا جس پر فاسٹ باؤلر بولے کہ ’سرپرائز‘ ہے۔
Surprise 🤠 https://t.co/Il0fDE2DJu
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک لفظ شاہد آفریدی کیلئے کہہ دیں تو آصف نے جواب دیا کہ ’لالہ جی ہیرو ہمارے دلوں کی دھڑکن‘
Lala g hero hmaray dilon ki dharkan 😍❤ https://t.co/DrvqVKhGaR
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
ایک صارف نے بابر اعظم کو کوئی مشورہ دینے کیلئے کہا جس پر آصف نے کہا کہ ان کو اپنی کپتانی میں بہتری لانا ہو گی، بطورکھلاڑی بہترین ہیں۔
Need to improve his captaincy as a player he is fantastic 👍 https://t.co/akRpH9u4kj
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ ’بہترین فیلڈر ہے اور اپنی باؤلنگ میں بھی کافی نکھار لایا ہے۔
Outstanding fielder and he has improved himself a lot in bowling @76Shadabkhan https://t.co/N8wEUm4nRi
— Muhammad Asif (@MuhammadAsif26_) November 26, 2021
اس گفتگو کے دوران سابق فاسٹ باؤلر نے انکشاف کیا کہ سابق بھارتی بلے باز لکشمن اور ڈریوڈ کو گیند بازی کرنا مشکل ہوتا تھا تاہم انگلش بیٹر کیون پیٹرسن کو آؤٹ کرنا ان کیلئے آسان تھا۔
خیال رہے کہ محمد آصف اپنے کرکٹ کیرئیر میں 36 ایک روزہ میچ اور 23 ٹیسٹ میچ کھیلے، ایک روزہ میچوں میں 46 اور ٹیسٹ میچز میں 106 وکٹیں حاصل کیں تاہم میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ کی زد میں آنے کے بعد ان کے کرکٹ کیرئیر کا اختتام انتہائی مایوس کن ہوا۔
تبصرے بند ہیں.