پاکستان میں کورونا کا شکار مزید 7 مریض چل بسے

71

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید   7 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد  28 ہزار 704  تک پہنچ گئی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44ہزار598ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 411 کیسز سامنے آئے۔  کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔جبکہ اس وقت  کورونا سے متاثر935 مریض  انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں ویکسین کے استعمال کے باوجود بھی کورونا  کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔امریکی اور برطانوی طبی ماہرین نے جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سے خبردار کر دیاہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا   کی نئی قسم پر  ویکسین کی افادیت 40 فیصد  کم ہو گئی ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا۔ برطانیہ نے  کورونا کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ ،، نمیبیا، بوٹسوانا، ایسواتینی اور زمبابوے کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے ساتھ  ان ممالک کے شہریوں کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.