وزیر اعظم عمران خان سے ازبک صدر کا  ٹیلی فونک رابطہ

64

اسلام آباد:ازبک صدر شوکت مرزی نے وزیر اعظم عمران خان سے  ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت  قبول کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا،  دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔
ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کے دورے سے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

تبصرے بند ہیں.