مریم نواز کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

114

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کا کارڈ منظر عام پر آگیا ۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو  لندن میں ہواتھا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ کی تصدیق کے بعد ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔

سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے نیچے کیپشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر نظر کارڈ مریم  نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کا کارڈ ہے ۔

وائرل کارڈ کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصویر بھی موجود ہے جب کہ  کارڈ پر ولیمے کی تاریخ بھی اگلے ماہ 17 دسمبر درج کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ   اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے کیس کی سماعت کے دوران  جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق گفتگو کی جاچکی ہے جس دوران مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے 17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ پر سماعت رکھنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح لندن میں ہوا تھا جس میں مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر نے شرکت نہیں کی تھی ۔ مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کے موقع پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف موجود تھے ۔

 

تبصرے بند ہیں.