پہلا ٹیسٹ:  بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

11

چٹاگانگ:  بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چٹاگانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیدیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 24 اوورز میں بنگلادیش 65 اسکور بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے، جبکہ اس کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی, حسن علی، ساجد خان اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

خیال رہے کہ آج بنگلا دیش کیخلاف پاکستان کے 12 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ 22 سالہ بیٹر عبداللہ شفیق  نے اپنا  ٹیسٹ ڈبیو  کیا ہے ۔عبداللہ شفیق نے  اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر میں 3 میچز میں 2 سنچریوں کی بدولت 259 رنز بنا رکھے ہیں۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ،اظہر علی، عبداللہ شفیق،عابدعلی، فوادعالم،فہیم اشرف،حسن علی ،ساجد خان ،نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی پلئینگ الیون  کا حصہ جبکہ امام الحق ، زاہد محمود اور نسیم شاہ  ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکا کے  شیر بنگال اسٹیڈیم  میں ہو  گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بنگلہ دیش کو  3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کر چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.