پولیو کیسز میں کمی کے باوجود پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

58

 

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت  نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او  نے  پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کردی ۔پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں

 

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاؤ  کیلئے بدستور خطرہ ہیں،پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ پولیو ویکسین سے محروم بچوں کیلئے پاکستانی انتظامات  تسلی بخش ہیں۔پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی، پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہو گی۔

 

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے چین، افغانستان اور پاکستان میں پولیو صورتحال پر غور اور پولیو صورتحال، متاثرہ ممالک کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ پاکستان کے سیوریج میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں رواں برس پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین، اور پاکستانی حساس ایریاز میں پولیو ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں۔پاکستان پولیو ویکسین سے محروم بچوں کیلئے خصوصی اقدامات کر رہا ہے۔

 

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی پاکستان منتقلی پولیو کے پھیلائو کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ پاکستانی بے گھر افراد،مہاجرین پولیو کے حوالے سے خطرہ ہیں۔ پولیو ویکسین سے محروم افغان بچے پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.