فرخ حبیب کا مریم نواز کو کھلا چیلنج  

68

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیو نیوز کے پروگرام میں کھلا چیلنج کر دیا۔
نیو نیوز کے پروگرام  میں ثاقب نثار کی آڈیو کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو لوگ  آڈیو لے کر آئےوہ کب عدالت میں جمع کرائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس شو کے ذریعے مریم صفدر کو چیلنج کر رہا ہوں کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو،رانا شمیم کا حلف نامہ اور جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو عدالت میں جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام چیزیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہیں۔ فرخ حبیب نے لیگی قیادت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ  یہ پہلے عدالتوں پر حملے کرتے تھے بعد میں ججز کوخریدلیتے تھے،دانیال اور طلال چودھری کے ذریعے عدلیہ کیخلاف ماضی میں حملہ کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کیخلاف عدالتوں میں 3 سال سے جو کیس چل رہا ہے اس پر کوئی بات نہیں کرتے۔
فرخ حبیب نے ن لیگ پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جعلی آڈیو اور جعلی ویڈیو کا سہارا لینا شروع کردیا ہے،جج ارشد ملک کی ویڈیو کو انہوں نے کسی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک جو چیزیں نہیں آئیں وہ لندن فلیٹس کی رسیدیں نہیں آئیں، جنہوں نے ایکسپوز ہونا ہے وہ پہلے ہی اس معاملے میں ایکسپوز ہوچکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ثاقب نثار سے اس آڈیو کو منسوب کیا جا رہا ہے،انہیں کوئی مسئلہ ہے تو اسے کسی فورم پر لے جائیں۔ میرا اس بات سے تعلق نہیں آڈیو کس کی ہے اور کس کی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے اداروں میں موجود ججز کو آئین تحفظ فراہم کرتا ہے،
کسی جج کیخلاف اگر ریفرنس جائے گا تو اس کا طریقہ کار قانون میں موجود ہے،اگرکسی جج کے کنڈکٹ کے حوالے سےکسی جج کو شکایت ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔
ملک میں پیٹرول بحران کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب   نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قلت موجود نہیں،سب کو پٹرول ملے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ  اگر پٹرول کی ترسیل کی تنظیم کا کوئی مطالبہ ہے تو اسےدیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرزکے مارجن کے حوالے سے مطالبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم  اگرمطالبے پر عمل نہ ہوسکا تو انہیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے، اگرپٹرول پمپ کےمالکان کاایشوہےتواس کابھرپورجائزہ لیاجائےگا۔

 

تبصرے بند ہیں.