رواں سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فی صد رہنے کا امکان

71

کراچی :اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7 سے 9 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 4 سے 5 فی صد اور ترسیلات زر 32 ارب 50 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال برآمدات 27 ارب 50 کروڑ ڈالر اور درآمدات 63 ارب 50 کروڑ ڈالر جبکہ تجارتی خسارہ 36 ارب ڈالر اور مالیاتی خسارہ 7 اعشاریہ 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 

اس کے علاوہ مرکزی بینک نے بتایا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کے 3فی صد تک رہنے کا امکان ہے،معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے باعث محصولات اورمعاشی سرگرمیوں کے باعث درآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ ترقیاتی اخراجات میں اضافے کے باعث تعمیراتی صنعت میں ترقی ہوئی اور فصلوں کے لیے امدادی پیکج سے زرعی شعبے کو مزید فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.