روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 75 پیسے اضافہ

54

کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا، روپے کے مقابلے قیمت میں 75 پیسے اضافہ ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 75 پیسے اضافے سے 175 روپے 4 پیسے کے ریٹ پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 176 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔ گذشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوا تھا، ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی اور قیمت 174 روپے 77 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 30 پیسے ہو گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قیمت میں گذشتہ دنوں ہونے والی بڑھوتری دوست ممالک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں رکھے جانیوالے ڈالرز اور آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والے متوقع قرض کے سبب ہو سکتا ہے جو مستحکم صورتحال نہ ہونے کے سبب روپے کی قدر ایک بار پھر گرنے کے گہرے خدشات لئے ہوئے ہے۔

تبصرے بند ہیں.