پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں ہمیشہ غریب کا ساتھ دیا اور تاریخ بنائی ہے ، بلاول بھٹو

104

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بی بی شہید کی سوچ یہ تھی کہ ہمیشہ غریب کا ساتھ دینا ہے  اور ہم انہی کی سوچ کو لے کر چل رہے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید کی پالیسی کو دنیا کے دیگر ملکوں نے اپنا یا ۔ بینظیر بھٹو کے لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام پر سخت تنقید کی گئی تھی لیکن یہ پروگرام آج بھی سارے پاکستان میں چل رہا ہے ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے پیپلزپارٹی کے دور میں بھٹو شہید نے غریبوں میں زمینیں تقسیم کردی تھیں تاکہ وہ مستقبل میں خودکفیل ہوں ۔ 

مخالفین سمیت اتحادیوں نے بھی بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کی مخالفت کی تھی لیکن آج وہ ہی پروگرام چل رہا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا چاہے دنیا میں مہنگائی تھی پٹرول کا مسئلہ تھا لیکن ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ وسیلہ حق ، وسیلہ روزگار کے تحت عوام کو سپورٹ کیا ۔

بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ بینظیر بھٹو کے سارے پروگرام ہی ٹریپ ہوچکے ہیں ان کے بنائے ہوئے پروگرام ہی اگلی حکومتوں نے نام بدل کر چلائے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کئی حکومت نے بینظیر بھٹو کے جاری پروگرام ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔ آج بھی بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سب چلا رہےہیں اس کی وجہ سے ہی غریبوں کو پیسے مل رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.