بلوچستان: دہشت گردوں کافورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ

56

تمپ :بلوچستان  کے علاقے  تمپ میں دہشت گردوں کے فورسزکی چیک پوسٹ پرحملے  میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  تمپ میں  دہشتگردوں کی حرکت روکنے کیلئے بنائی گئی چیک پوسٹ  پر دہشت گردوں   نے حملہ کیا ۔ تاہم سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں  دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھا نا پڑا۔ فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشاءاللہ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر  کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں اور بلوچستان میں امن اور ترقی کا سفر متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.