حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی

39

لاہور: سموگ اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کے بروقت نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ۔ شہر لاہور میں ائرکوالٹی انڈیکس کم ہوکر 231 پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے کئے گئے بروقت اقدامات کی وجہ سے فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی آنی شروع ہوگئی ہے ۔محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہوگیا ہے اور 231 ریکارڈ کیا گیا ہے  جبکہ فیصل آباد، کراچی اور کئی دیگر شہروں میں بھی فضائی آلودگی میں کمی آگئی ہے ۔

لاہور میں کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 387 ریکارڈ کیا گیا۔ فتح گڑھ میں 319، بحریہ آرچرڈ میں 303، گلبرک میں 293، ماڈل ٹاون میں 270 جبکہ ڈی ایچ اے 8 میں آلودگی کی شرح 269 ریکارڈ کی گئی۔ ٹاؤن شپ میں 265 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 261 ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت اور 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.