فاسٹ بولر محمد عامر کی ایک بار پھر کرکٹ میں واپسی ہو گئی۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والے ٹی 10 لیگ میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس برس ٹی 10 لیگ کا حصہ نہیں ہو نگے۔ تاہم اب محمد عامر کورونا سے مکمل صحت یابی کے بعد ابو ظبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کے کیمپ میں شامل ہو گئے ہیں۔محمد عامر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں وہ ٹی 10 لیگ میں شامل بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم میں پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Good to b back on the field 😎 pic.twitter.com/36DVWOdeYy
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 23, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے محمد عامر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس سال ٹی 10 لیگ نہیں کھیل رہا کیونکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہوں مگر الحمد اللہ ٹھیک ہوں، تیزی سے صحت یابی کیلئے آپ کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔‘
hi everyone just wanted to say m I am not playing T10 league this year because I got affected with the covid but now I am fine ALHUMDULILLAH just need prayers for the speedy recovery 🙏 ❤
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) November 18, 2021
واضح رہے کہ ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا آغاز 19 نومبر سے ہو ا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں کے درمیان 35 میچز کھیلے جائیں گے ، ٹی 10 لیگ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں ہو گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے علاوہ صہیب مقصود، محمد اعظم، وہاب ریاض، رومان رئیس اور انور علی بھی ابوظہبی ٹی 10سیزن فائیو کا حصہ ہیں۔ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق ایسے تمام کرکٹرز ٹی 10 لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جو پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ نہیں اور وہ کرکٹرز بھی این او سی کے اہل ہیں جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے پورے سیزن کیلئے بورڈ سے معاہدہ نہیں کررکھا۔
تبصرے بند ہیں.