پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 9 اموات

66

اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید   9 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد  28 ہزار 677  تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 38ہزار38ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 350 کیسز سامنے آئے۔  کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔جبکہ اس وقت  کورونا سے متاثر 1007 مریض  انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

 کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہو سکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے جبکہ کمروں کو بند کر کے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

 
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

 پانی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے لیکن گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.