سید احمد سلمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

64

اسلام آباد: پاک بحریہ کے کموڈور سید احمد سلمان کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

 

رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل پاکستان نیوی وار کالج ‏لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔

 

ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان پاک بحریہ میں ایک شاندار کیریئر کے حامل ہیں جس میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف ‏کی تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) اور ڈائریکٹر ‏انوینٹری کنٹرول پوائنٹ (‏DICP‏) شامل ہیں۔

 

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں سیکریٹری اور فلیگ لیفٹیننٹ چیف آف دی نیول ‏اسٹاف، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) اور ڈائریکٹر سرفیس اسٹورز شامل ہیں۔

 

ایڈمرل کی غیر ملکی اسٹاف تقرریوں میں اتاشی ڈیفنس پروکیورمنٹ، ‏UK‏ اور اسٹاف آفیسر (لاجسٹک)سے کمانڈر ‏ٹاسک فورس-150 کے ہیڈ کوارٹرز ‏US NAVCENT، بحرین شامل ہیں۔ اس وقت ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان نیول ‏ہیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن)کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

رئیر ایڈمرل سید احمد سلمان کو ان کی شاندار خدمات اور عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں ستارہِ امتیاز (ملٹری) ‏سے بھی نوازا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.