پی ڈی ایم اجلاس، حکومت گرانے کیلئے لانگ مارچ بلدیاتی انتخابات کے بعد ہوگا  

70

 

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کردی گئی ہیں۔ اجلاس میں حکومت کے خاتمے کے لیے لانگ مارچ بلدیاتی انتخابات کے بعد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔  اجلاس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات پیش  کیں  ۔لانگ مارچ بلدیاتی انتخابات کے بعد فروری کے آخر  یا مارچ کے آغاز میں کرنے کی سفارش پر حتمی فیصلہ کیا جارہا ہے ۔

 

اجلاس میں نواز شریف وڈیو لنک پر شریک ہیں۔  قومی وطن پارٹی کے سربراہ پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدرافتاب خان شیر پاؤ ، نیشنل پارٹی کے سربراہ  ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،اویس نورانی ، سینیٹر حافظ عبدالکریم احسن اقبال، مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔

تبصرے بند ہیں.