کترینہ کیف ایک فلم کیلئے کتنے کروڑ لیتی ہیں ؟

196

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کترینہ کیف اپنی خوبصورتی ، گلیمرس سین اور بہترین اداکاری کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف اونچا مقام رکھتی ہیں بلکہ اُن کا شمار مہنگی ترین اداکاراوں میں بھی ہوتا ہے ۔

 

رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف ایک فلم کیلئے تقریباً 11 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں ۔ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ اشتہارات سے بھی کروڑوں روپے کماتی ہیں ۔ اس وقت اُن کی کل مالیت 224 کروڑ روپے ہے ۔

 

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ اب تک چالیس کے قریب فلمیں بنا چکی ہیں جن میں کئی فلمیں سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں ۔ اپنے فلمی کریئر میں کترینہ نے اب تک زیادہ تر بڑے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کیا ہے ۔ 2004 میں رلیز ہونے والی فلم ‘سرکار’ سے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ نہ صرف گلیمرس سین کیلئے بنی ہیں بلکہ وہ اچھی اداکاری بھی کر سکتی ہیں ۔

 

اس وقت کترینہ کیف کی فلم ‘سوریہ ونشی’ باکس آفس پر زبردست کمائی کر رہی ہے ۔ اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ مقام برسوں کی محنت سے حاصل کیا ہے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.