دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا کا پہلا نمبر

99

ڈھاکا: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا کا پہلا نمبر ہے ، جہاں آلودگی کی شرح 371 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے ، فضا میں آلودگی کی شرح 306 ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی آلودہ ترین شہروں میں آج تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی چوتھے نمبر پر ہے ۔

 

پاکستان کے انڈیکس میں فیصل آباد آج آلودہ ترین شہر قرار ، جہاں فضا میں آلودگی کی شرح 316 تک جاپہنچی ہے ۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسموگ پر پالیسی تیار کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے بڑے شہروں کیلئے کلین ائیر پالیسی مرتب کی جائے گی ۔

 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اسموگ سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دسمبر میں پنجاب ، خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اسموگ زیادہ ہوگی ، اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت درجنوں شہر اسموگ سے متاثر ہوں گے ۔

 

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہور شہر کے تمام نجی و سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار 3 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کو سموگ سے بچانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.