افغان طالبان کا ایک بار پھر امریکا سے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

127

کابل: افغان طالبان نے ایک بار پھر امریکا سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

افغان نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے افغانستان سے اب جنگ نہ ہونے کی صورت میں امریکا کی جانب سے افغان اثاثے منجمد کیے جانے کو بلا سبب قرار دے دیا۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کو انٹرویو میں امیر خان متقی نے سوال اٹھایا کہ امریکا کی افغانستان سے اب کوئی فوجی محاذ آرائی نہیں ہے تو اس صورت میں اب افغان اثاثے منجمد کرنے کی کیا وجہ ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ہی اثاثے منجمد کرکے امریکا افغانستان کو ہی انسانی امداد دینے کا کہتا ہے اس بات کا کیا مطلب ہے؟۔ افغانستان کے ساڑھے نو ارب ڈالر کے اثاثے امارات اسلامیہ کے نہیں افغان عوام کے ہیں۔
امیر خان متقی نے کہا کہ امریکا کو افغانستان کے مجمد اثاثے فوری جاری کرنے چاہئیں، رواں ماہ افغان وزیر خارجہ افغان اثاثے غیر منجمد کروانے کے لیے امریکی کانگریس کو بھی خط لکھ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.