جمالی خاشقجی کی منگیترنے معروف گلوکارجسٹن بیبر کو مشکل میں ڈال دیا

69

جدہ :سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے امریکی گلوکار جسٹن بیبر کو نئی مشکل میں ڈال دیا ،جمالی خاشقجی کی منگیتر نے امریکی گلوکار سے سعودی عرب میں اگلے ماہ ہونے والے کنسرٹ کو کینسل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر نے امریکی گلوکار جسٹن بیبر سے کہا کہ وہ آئندہ ماہ سعودی عرب میں ہونے والا  اپنا کنسرٹ کینسل کر دیں ۔

جمال کاشقجی کی منگیتر خدیجہ  نے ایک خط میں  جسٹن بیبر سے کہا کہ سعودی حکمران اُن کے  ہونے والے شوہر کے قاتل ہیں ،اس لیے امریکی گلوکار کو  سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ کینسل کر دینا چاہیئے۔

واضح رہے جسٹن بیبر آئندہ  ماہ 5 دسمبر  کو جدہ میں   ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.